میرا جی کی جائیدار پر قبضے کا معاملہ: ملزمان گرفتار

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی کی والدہ کے پلازہ پر قبضے کا مقدمہ پولیس نے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم میاں شاہد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف  مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ انہوں نے پہلے پلازہ کرائے پر لیا اور بعد ازاں پلازے کے جعلی کاغذات بناکر اسے خالی کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے گرفتاریاں کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر یا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پولیس نے اداکارہ میرا جی کے بھائی حسن عباس کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم میاں شاہد کو گرفتارکیا، جس میں چوری اور قبضے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سے آٹومیٹک رائفل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More