جی7 ممالک کا دیگر ممالک کو کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

جی سیون ممالک کی جانب سے دیگر ممالک کو کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں فراہم کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے جی 7 ممالک کے 3 روزہ اجلاس کا آغاز ہوا ہے جس میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کے سربراہانِ مملکت شرکت کی ہے۔

اجلاس کے دوران کورونا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر امور کو ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اجلاس میں کورونا ویکسین بنانے کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے امریکہ  نے 50 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ویکسین دنیا کے غریب ترین ممالک کو دی جائیں گی ۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More