افسران مون سون میں کارکردگی بہتربنانے پرتوجہ دیں، میونسپل کمشنر شرقی

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

میونسپل کمشنر شرقی شعیب احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ساجدہ قاضی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی محکمہ جات اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں، مون سون سیزن میں عوام کو سہولیات پہنچانے کے حوالے سے اقدامات کو قبل ازوقت مکمل کیا جائے۔

میونسپل کمشنر شرقی شعیب احمد ملک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شرقی ساجدہ قاضی کی زیر صدارت بلدیہ شرقی کے افسران کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر شرقی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں، ضلع شرقی کو خوبصورت ضلع بنانے کیلئے بیوٹی فکیشن کے کام کرنے کی ضرورت ہے، جس کیلئے محکمہ پارکس اپنی خدمات پیش کرے، ملبہ، مٹی ہٹانے کے کام روزانہ کی بنیاد پر سر انجام دئیے جائیں۔

انہوں نے افسران سے کہا کہ بلدیاتی مجاز اتھارٹی اور افسران کے درمیان باہمی کوآرڈینیشن مضبوط ہونا چاہئے تاکہ بلدیاتی مسائل کے خاتمے کیلئے فوری اور دیرپا حل تلاش کر کے عوام کو سہولیات پہنچائی جاسکیں لہٰذا کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کوآرڈینیشن مضبوط بنائی جائے۔

اس موقع پر دیگر بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایم اینڈ ای مبین شیخ، سپرنٹنڈنگ انجینئر سول سید اظہر حسین شاہ، لیگل ایڈوائزر آغا فہد سمیت تمام محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More