ملازمین کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔

وزیرخزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد پر مہنگائی کا زیادہ اثر پڑا ہے، مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے کم سے کم اجرت 17 ہزار 500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 21 جولائی سے 10 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث لوگوں کی  قوتِ خرید میں کمی ہوئی ہے، لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کے انٹیگریٹڈ الاونس (جو نائب قاصد اور قاصد کو ملتے ہیں) کو ساڑھے چارسو روپے سے بڑھا کر 900 روپے کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اردلی الاونس 14 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 17 ہزار 500 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More