آبی ذخائر: تین بڑے ڈیموں کے منصوبوں پر خصوصی توجہ

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں آبی ذخائر کو یقینی بنانے کیلئے تین بڑے ڈیموں پر خصوصی توجہ دی جائیں گی۔ ڈاسو ڈیم کیلئے 57 ارب، دیامیر بھاشا کیلئے 23 ارب اور مہمند ڈیم کیلئے 6 ارب روپے مختص کیے  گئے ہیں، جب کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 14 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

توانائی کے منصوبے کیلئے 118 ارب روپے مختصانہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کیلئے بجلی کی ترسیل پر 118 روپے مختص کیے ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور میں بجلی کی ٹرانسمیشن کے منصوبے کیلئے ساڑھے سات ارب روپے اور داسو ڈیم سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے ساڑھے آٹھ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More