سندھ: چھٹی سے آٹھویں جماعت کےلئے اسکول کھولنے کا اعلان

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

سندھ حکومت نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ‏سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے %50 حاضری کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کرونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائینگی۔ اسکولوں کے سارے عملے کو vaccinated ہونا لازمی ہوگا

— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 14, 2021

انہوں نے مزید بتایاکہ کورونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائینگی۔اسکولوں کے سارے عملے کی ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More