سندھ:مڈل اسکولز میں تدریسی عمل کل سےشروع ہوگا

ہم نیوز  |  Jun 14, 2021

سندھ حکومت نے اکیس جون سےتمام اسکول کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔

وزیر تعلیم  سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کلاسز بھی اکیس جون سے شروع ہوں گی۔ اسکولز کے تمام عملے کا ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پرائمری تا پانچویں تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا تمام کلاسز میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا۔ اسکولز کے تمام عملے کا ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

علیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے لیے جائیں گے۔ رواں سال صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

امتحانات پڑھائے گئے 60 فیصد سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔ پیپرز کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی کورونا ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں ٹاسک فورس  میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ  ہفتے میں دو دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق اب اتوار کے روز کاروبار بند ہوگا۔ سندھ میں کورونا کےمریضوں کی تشخیص کی شرح 4.5 فیصد پر آگئی ہے۔ اسپتالوں پر اب کچھ دباؤ کم ہوا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More