بھارت: 38بیویوں اور 89بچوں کاوالد انتقال کرگیا

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

فوٹو: این ڈی ٹی وی

بھارت میں 38 بیویوں کے شوہر اور 89 بچوں کے والد زیونا چنا 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ زیونا چنا ذیابیطس سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہوکر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارت کی ریاست میزورام سے تعلق رکھنے والے زیونا چنا 1945 میں پیدا ہوئے اور 17 سال کی عمر میں پہلی شادی خود سے بڑی خاتون سے کی جبکہ آخری شادی سن 2004 میں ہوئی۔

میزورام سے تعلق رکھنے والے سب سے بڑا خاندان 108 افراد پر مشتمل ہے اور 4منزلہ گھر میں رہائش پذیر ہے۔ اس خاندان کی وجہ سے میزورام کا چھوٹا سا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز رہا۔

زیونا چنا کے انتقال پر وزیراعلیٰ میزورام نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ میزورام، ناگا لینڈ سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں علیحدگی پسندوں کی تحریکیں چل رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More