کمار سنگاکارا ’آئی سی سی ہال آف فیم‘ میں شامل

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

سری لنکا کے سنگاکارا کو ’آئی سی سی ہال آف فیم‘میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کمار سنگاکارا کا شمارنہ صرف سری لنکا بلکہ دنیائے  کرکٹ کے عظیم اور کامیاب ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔

The Sri Lankan legend @KumarSanga2 was inducted into the #ICCHallOfFame yesterday 🔥

What's your favourite Sanga moment from his storied career? pic.twitter.com/EdDebwMr6q

— ICC (@ICC) June 14, 2021

کمار سنگاکارا نے سری لنکا کی جانب سے 134 ٹیسٹ میچز میں 38 سنچریز کی مدد سے 57.40 کی اوسط سے 12 ہزار 400 رنز بنائے جبکہ404  ایک روزہ میچز میں 25 سنچریز کی مدد سے 41.98 کی اوسط سے 14 ہزار 234 رنز بنائے ۔

اس کے علاوہ 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 8 نصف سنچریز کی مدد سے انہوں نے 1382 رنز بنائے۔

کمار سنگاکارا نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں وکٹوں کے پیچھے 748 شکار بھی کیے۔

2015 کے ورلڈ کپ میں کمار سنگاکارا نے لگاتار 4 سنچریز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More