اب گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ایکسائز آفس جانا ضروری نہیں

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

اب گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ایکسائز آفس جانا ضروری نہیں ہے بلکہ چلتی سڑک پر رجسٹریشن ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شاہراوں پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن سروس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر تین وہیکلز شہر کی مختلف شاہراوں پر رجسٹریشن کیں ہیں، ہماری موبائل سروس بارہ کہو اور ترلائی میں بھی سہولت دیں گے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ  بارہ کہو اور ترلائی میں موجود فسیلیٹیسن سینٹرز کو ایکسائز آفس بنائیں گے جبکہ سینٹرز کے قیام کا مقصد دیہی آبادی کو انکے گھروں کے قریب سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن سروسز فراہم کریں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More