نیٹو: افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا

ہم نیوز  |  Jun 14, 2021

برسلز: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیٹوکا 31 واں سربراہی اجلاس بیلجیئم کے شہر برسلز میں واقع ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوگیا ہے۔

برسلز میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت نیٹو اتحاد کے 30 رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افتتاحی خطاب میں نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف نیٹو کے سول منتظم کابل میں موجود ہوں گے  لیکن افغان سیکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024 تک برقرار رہے گا۔

افغانستان: بارودی سرنگیں ناکارہ بنانیوالے درجنوں کارکنان قتل

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیٹو اجلاس میں شرکا روس کے جارحانہ طرز عمل ، دہشت گردی، سائبر حملوں اور چین کے عروج سمیت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حفاظتی مضمرات پر بھی گفتگو کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More