ہمارے لوگ دہشتگردی اور دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہے ہیں، میر ضیا اللہ لانگو

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے لوگ دہشتگردی اور دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی جنگ میں پاکستان اور افغانستان سب سے زیادہ متاثر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئٹہ، بلال نورزئی، حیات بلوچ  واقعے سمیت ایسے کیسز میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کئے گئے، وزیراعلی نے پولیس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا بیڑا سونپا ہے۔

آئی جی پولیس محمد طاہر رائے نے بلوچستان کے تمام کرائم کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے، پولیس اسٹیشن ریکارڈ بھی ڈیٹا سینٹر میں جمع ہوتا ہے، پورے شہر میں ڈیجیٹل ایف آئی آر کا نظام نافذ کردیا ہے، کوئٹہ میں 75 کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے۔

آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کرمنل ریکارڈ کی مدد سے 25 اشتہاری سمیت 150 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے ہیں، یہاں بیٹھے آئی جی پورے بلوچستان میں پولیس کارکردگی کو مانیٹر کرسکتا ہے، تفتیشی آفیسر کو تفتیش کیلئے فنڈز فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے آپ کو بچانے کی آخری کوشش کررہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن سے تھانہ کلچر کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی، 2 ماہ میں 14 دہشتگرد مارے گئے ہیں، پچھلے دنوں واقعات میں ملوث دہشتگردوں کا کھوج لگالیا ہے، غیرقانونی گاڑیوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ سمیت دیگر ایشوز سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کررہے ہیں۔

محمد طاہر رائے نے یہ بھی کہا کہ ان اقدامات سے پولیس کیخلاف شکایات میں کمی آئے گی، دہشتگردی کیخلاف جامع آپریشن شروع کریں گے۔

اس ضمن میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بہت سارے سمارٹ پولیس اسٹیشن بنیں گے، خواتین کی مخصوص پولیس اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے، ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سسٹم میں قیدیوں کا ڈیٹا بھی موجود ہے۔

بشری رند نے یہ بھی کہا کہ عوام آئی جی پولیس سے 1517 ایمرجنسی نمبر پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں، ڈرون کیمرے بھی اس سسٹم میں شامل ہے، ڈرون کیمرے بم دھماکوں کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ کی ریکارڈنگ ہوگی۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More