ترکی: پاکستانیوں سمیت 97 افراد گرفتار

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

ترکی کی فورسز غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 19 پاکستانیوں سمیت 97 افراد کو گرفتار کرلیا۔ٹی آر ٹی کے مطابق تحصیل فتحئیے کے علاقے جنّت کھوئے میں تلاشی کے دوران ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 36 افغان، 32 شامی، 19 پاکستانی، 4 مصری اور تین تین عراقی اور فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔اطلاع کے مطابق جینڈر میری کمانڈ آفس کی ٹیموں نے غیر قانونی نقل مکانوں کے ایک گروپ کے بارے میں خبر موصول ہونے پر کاروائی کی اور تعاقب کے بعد جنّت کھوئے کے علاقے میں تلاشی کے دوران ملزمان گرفتار کیے۔غیر قانونی طور پر نقل مکانی کرنے والے ان افراد کو کوسٹل سکیورٹی فورسز کی کشتی میں سوار کر کے مزید کاروائی کے لیے بحیرہ مردار جینڈر میری تھانہ ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More