پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ڈرون حملوں میں سعودی عرب کے اثیر کے علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، 11 اور 13 جون کو ہونے والے یہ حملے سعودی عرب کے علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، ان حملوں سے نہتے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوئے، ہم فوری طور پر ایسے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر سعودی حکومت کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے خلاف بھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More