پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی مل گئی ہے، پاکستان کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایل او گورننگ باڈی کا رکن آج منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایل او کے ایشیاء پیسیفک گروپ کے چار نئے باقائدہ ممالک میں شامل ہے، پاکستان سمیت ان چار ممالک کی رکنیت 2021 سے 2024 تک چار سال کے لیے ہوئی ہے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن میں گورننگ باڈی پالیسی و فیصلہ سازی کی حیثیت رکھتی ہے، اس کے 56 رکن ممالک 28 حکومتوں، 14 ایمپلائرز اور 14 کارکنان پر مشتعمل ہیں، پاکستان ماضی میں بھی آئی ایل او کے ایگزیکٹو آرم کا باقایدہ رکن رہ چکا ہے جبکہ پاکستان 1947 میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا رکن بنا تھا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More