حرا مانی کا جعلی انسٹا فالوورز خریدنے پر دلچسپ جواب

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

 پاکستان شوبز انڈسڑری کی ادکارہ و میزبان حرا مانی نے جعلی انسٹا فالوورز خریدنے سے متعلق بات کی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک پروگرام کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حرا مانی میزبان کے جانب سے کیے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دے رہی ہیں۔

میزابان نے حرا کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ لوگ انسٹا پر پیسے کے ذریعے جعلی فالوورز خریدتے ہیں؟

پروگرام کے دوران حرا مانی نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس خبر کے ساتھ ہم لیتے ہیں چھوٹا سا بریک۔

مداح حرا مانی کے جعلی انسٹا فالوورز خریدنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ انداز میں جواب دینے کی بہت تعریفیں کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے دیے گئے سوال کے جواب میں میزبان نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ کوئی خبر ہے۔

حرا مانی نے ہنستے ہوئے میزبان سے پوچھا کہ آپ نے مجھے یہ خبر دی ہے یا سوال کیا ہے۔

جس پر میزبان نے پھر سے واضح سوال کیا کہ پاکستانی انڈسٹری میں کون جعلی فالوورز خریدتاہے؟

حرا مانی نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کیا اب تو باہر بھی لوگ خریدتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کون خریدتا ہے کون نہیں ، لیکن یہ اچھی چیز ہےخریدنی چاہیے۔

جواب سن کر میزبان نے کہا کہ ماحول تو آپ نےایسا بنا دیا تھا کہ ابھی آپ دو چار نام لے لیں گی۔

جس پر حرا نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس ایسی تو ہوں میں، مجھے کہتے ہیں حرا مانی۔

واضح رہے کہ چلبلی، نٹ کھٹ اور ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More