عمران عباس کی مرینہ خان اور شیناز شیخ کے ساتھ دلکش تصویر مقبول

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارعمران عباس کی سنئیر اداکارہ مرینہ خان اور شیناز شیخ کے ساتھ دلکش تصویر سوشلمیڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

معروف اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہمراہ مرینہ خان اور شیناز شیخ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@imranabbas.official)

عمران عباس نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں اداکاراؤں کو لِونگ لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس کہا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں کہا کہ ان دو شاندار خواتین کے ساتھ وقت گزارنا انتہائی شاندار رہا، ان دونوں خواتین نے اپنی باکمال اداکاری سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمایا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ان کہی، تنہائیاں اور دھوپ کنارے ایک کبھی نہ بھلانے والے ڈرامے ہیں۔

عمران عباس کے مطابق مرینہ خان اور شہناز شیخ ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی کے مقبول ترین ڈرامے تنہائیاں میں ’زویا‘ اور ’سنیا‘ کا لازوال کردار ادا کرنے والی شہناز شیخ اور مرینہ خان جلد پی ٹی وی کے ایک شو میں 35 برس بعد ساتھ شرکت کریں گی۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More