بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

ہم نیوز  |  Jun 14, 2021

ابوظہبی: عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل 6 کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنزکا ہدف دے دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی بابر اعظم 7 میچوں میں 424 رنزکے ساتھ پہلے نمبرپرآگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس وقت ملتان سلطانزکے محمد رضوان7 میچزمیں 408 رنزکے ساتھ  دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More