علیزے شاہ اپنے بال چھوٹے کروانے پر پچھتانے لگیں

بول نیوز  |  Jun 15, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ اپنے بال چھوٹے کروا کر پچھتانے لگی ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری میں بالوں کے حوالے سے ایک خصوصی میم شیئر کی ہے۔

میم میں دِکھایا گیا کہ ایک لڑکی کے بال بہت لمبے اور خوبصورت ہوتے ہیں اور جب وہ اُنہیں کٹوا دیتی ہیں تو اُنہیں بہت زیادہ دُکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی میم میں کہا گیا کہجب آپ اپنے بال کٹوا دیں اور پھر آپ کو بعد میں اندازہ ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے تھے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ لمبے بالوں میں اچھی لگتی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اس نئے ہیئر کٹ میں وہ مزید حسین لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے اپنے لمبے بال کٹوا کر نیا ہیئر کٹ لیا تھا جس پر اُنہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More