پاکستان میں مزید 980 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Jun 16, 2021

پاکستان میں آج مزید 980 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 943828 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 980 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ 616 ، آزاد کشمیر میں 31 ، گلگت بلتستان میں 7 ، بلوچستان میں 56 ، اسلام آباد میں 31 جبکہ  پنجاب میں 131 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 329262 ، بلوچستان میں 26331 ، خیبرپختونخوا میں 136313 ،اسلام آباد میں 82170 ، گلگت بلتستان میں 5734 ، پنجاب میں 344196 اور آزاد کشمیر میں 19822 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 616 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 329626 ہوگئی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More