اینڈرائیڈ صارفین کے لئے زبردست سہولیات متعارف

بول نیوز  |  Jun 17, 2021

سان فرانسسکو انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے زلزلہ الرٹ سے متعلق فیچر متعارف کرادیے ،جو انہیں زمین کے پھونچال سے چند سیکنڈ قبل آگاہ کرسکے گا۔

اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے میسجز ایپ اسٹار فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت صارف کسی بھی پیغام کو منتخب کرے گا تو اُسے تلاش کرنے میں‌ مشکل نہیں‌ ہوگی۔

اس ہی کے ساتھ ساتھ گوگل نے صارفین کے لئے ایموجی کچن فیچر بھی متعارف کرادیا، جس کے تحت صارف پیغام میں جو لفظ لکھے گا اُس کے سامنے باروچی خانے سے متعلق وہی ایموجی بنا ہوا آجائے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے گاڑیاں رکھنے والے صارفین کے لئے ’آٹو فیچر‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو صرف نئے آپریٹنگ سسٹم والے فونز میں دستیاب ہوگا، جس کی مدد سے صارف گاڑیوں میں نصب اینڈرائیڈ پروگرام اور بھی آسانی سے استعمال کرسکیں گے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More