آئی فون کی سیریز 13 کے منفرد ماڈلز

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

ایپل کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آئی فون 13 کی سریز کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس سیریز کے ماڈل کافی منفرد ہونگے۔

اس حوالے سے رپورٹس میں بھی یہی بتایا جارہا ہے کہ اب تک کی طاقتور ترین بیٹریز دی جائیں گی جو کہ 4352 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ایپل آئی فون 13 کے نئے ماڈل کے فیچرز میں 1 ہزار جی بی اسٹوریج کی گنجائش ہو گی اور اس کا کیمرہ ایک الٹرا وائڈ کیمرہ ہے  جو کہ ایف 1.8 آپٹکس کے ساتھ  ہوگا جس میں سینسر شفٹ کا فیچر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فائیو جی موڈیم کے سبب آئی فون 13 پرو میکس کو تمام سات ماڈلز میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

آئی فونز 13 کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More