عام عینک کو نائٹ وژن میں تبدیل کرنا اور دیکھنا ممکن ہو گیا

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کی بدولت آئے دن نت نئی ایجادات سامنے آر ہی ہیں جن کی بدولت روز مرہ کی زندگی بھی آسان ہو گئی ہے۔

اب عام عینک کو نائٹ وژن میں بھی تبدیل کرنا ممکن ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی ڈاکٹرریشیوکاماچومورال نے یہ اہم ایجاد کرکے بہت سے لوگوں کی مشکلات آسان کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ریشیو کاما چومورال نے عام عینک کو نائٹ وژن دینے کےلئے بالکل نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لئے ایک باریک پرت بنائی ہے اور اسے براہ راست کسی بھی شیشے پر چسپاں کرکے روشنی کو فلٹر کیا جاسکتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں بس صرف ایک اضافی لیزر درکار ہوتی ہے جو انفراریڈ روشنی کو تصاویر میں بدل دیتی ہے اور پہننے والا اطراف کے مناظر دیکھ سکتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ یہ باریک جھلی کئی سال کی محنت کے بعد بنائی گئی ہے ۔

اس ٹیکنالوجی میں انسانی بال سے بھی سینکڑوں گنا باریک ذرات استعمال کئے گئے ہیں جو انفراریڈ روشنی کو عام دکھائی دینے والے فوٹون میں تبدیل کردیتے ہیں۔ اس طرح انسان رات کے اندھیرے میں بھی صاف منظر دیکھ سکتا ہے ۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More