آزمائشی بنیادوں پر 5 جی سروس کا آغاز کردیا گیا

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

پشاور میں آزمائشی بینادوں پر 5 جی سروس کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ کے پی کے اور پی ٹی سی ایل کے معاہدے کا حسہ ہے۔

اس حوالے سے خیبرپختونخواہ اور پاکستان ٹیلی کمونیکیشن کمپنی کے درمیان معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ پشاور میں 5جی ٹیکنالوجی کے لئے  آزماشی سینٹر میں کامیاب آزمائش بھی کی گئی ہے۔

کامیاب آزمائش میں ریموٹ سرجری کنسپٹ، کلاؤڈ گیمنگ اور پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز کا ایک جائزہ بھی شامل تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈھانچہ اور نظام ایک مرتبہ فعال ہوا تو ماہرین دور دراز علاقوں میں کام کرنے کے قابل بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں 5 جی سروسز کی آزمائش شروع کی گئی ہے،  5 جی سے آرٹیفیشل آرمز بھی کام کرسکیں گے۔

amazonad

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More