اگلے مالی سال کے بجٹ میں 23 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ذرائع محکمہ خزانہ

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

 ذرائع محکمہ خزانہ پشاور کے مطابق صحت کارڈ کیلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں 23 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحت کارڈ کے 23 ارب روپے میں سے 1 ارب جگر کی پیوند کاری کے لیے دئیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 371 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، 371 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سے 100 ارب روپے قبائلی اضلاع کو دئیے جائیں گے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی حکومت نے بجٹ کو ڈویلپمنٹ پلس بجٹ قراردیا ہے، ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ 37 ارب روپے روڈسیکٹر کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہزارہ اورملاکنڈ کے سیاحتی مقامات کے سڑکوں کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، خواجہ سراوں کے لیے 50 کروڑکی انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی تجویزدی گئی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More