چین میں ملنے والی باقیات سے گینڈوں کی نئی قسم دریافت

اردو نیوز  |  Jun 18, 2021

چین کے شمال مغربی صوبے گینزو میں ملنے والی باقیات نے گینڈے کی ایک نئی قسم کی نشاندہی کی ہے۔ ان باقیات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دیو قامت گینڈے 2.6 کروڑ برس پہلے موجود تھے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمیونیکیشنز بائیولوجی نامی جرنل میں جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان باقیات میں ایک کھوپڑی اور دو ریڑھ کی ہڈی کے مہرے شامل ہیں۔

یہ باقیات لنژیا بیسن کے بھورے-لال پتھروں میں ملے ہیں اور یہ اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ کیسے دنیا میں رہنے والے سب سے زیادہ دیوقامت یہ قدیم گینڈے، اب ایشیا کہلائے جانے والے علاقے میں گھومتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دیو قامت گئنڈے کی باقیات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ 'تبت ایک سطح مرتفع کے طور پر اس وقت موجود نہیں تھا اور زمین پر چلنے والے جانوروں کی راہ میں رکاوٹ نہیں تھا۔'

یہ دیوقامت گینڈے سینگوں کے بغیر تھے، ان کی گردن لمبی تھی اور ان کا وزن 20 ٹن تھا، جو کہ تقریباً ہاتھی کے برابر ہوتا ہے۔

یہ ممکنہ طور پر جنگلات جیسے درختوں سے بھرے علاقے میں رہتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More