پاکستان میں مزید 936 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Jun 19, 2021

پاکستان میں آج مزید 936 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 947027 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 936 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ 542 ، آزاد کشمیر میں 25 ، خیبرپختونخوا میں 156، گلگت بلتستان میں 12 ، بلوچستان میں 63 ، اسلام آباد میں 9 جبکہ پنجاب میں 129 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 331077 ، بلوچستان میں 26529 ، خیبرپختونخوا میں 136819 ،اسلام آباد میں 82296 ، گلگت بلتستان میں 5772 ، پنجاب میں 344641 اور آزاد کشمیر میں 19893 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 542 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 331077 ہوگئی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More