کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

بول نیوز  |  Jun 23, 2021

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 393 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 393 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1785 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More