بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے کرش 4 بنانے کا اعلان کردیا

بول نیوز  |  Jun 23, 2021

بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے کرش سیریز کی نئی فلم ’کرش 4‘ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

بالی ووڈ فلم کے ایڈونچر ہیرو ہریتھک نے اس سیکوئل کی پہلی فلم کے 15 سال مکمل ہونے پر فلم کے کردار کرش کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماضی ہو چکا، اب دیکھتے ہیں کہ کرش 4 آپ کے لیے کیا لے کر آتا ہے۔

واضح رہے کہ کرش سیریز کی فلمیں ہریتھک روشن کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک قرار دی جاتی ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More