مانچسٹر:پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان فیصلہ کن ٹی 20 آج ہورہا ہے

سماء نیوز  |  Jul 20, 2021

پاکستان اور انگلينڈ کے درميان تيسرا اور فيصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھيلا جائے گا۔تين ميچوں کی سيريز ايک ايک سے برابر ہے۔

مانچسٹرميں پاکستان کا انگلينڈ کے خلاف ريکارڈ بہتر ہے۔ مانچسٹرميں پاکستان نے3ميچ کھيلے اور2 میں فتح حاصل کی۔ منگل کو میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہوگا۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  مصباح الحق نے فکر ظاہر کی ہے کہ  پاکستانی اوپنرز جلد آؤٹ ہونے کی صورت میں مڈل آرڈر کو ذمہ داری لینا ہوگی۔پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ کے نام رہا تھا۔  

قومی اسکواڈ شام 4 بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہوگا۔ برطانیہ میں بھی منگل کو عید الضحی منائی جارہی ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان اسٹیڈیم روانگی سے قبل ٹیم ہوٹل میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

اس سے قبل قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ قومی اسکواڈ کی یہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ویسٹ انڈیز روانگی کے لیے کی جارہی ہے۔ قومی اسکواڈ کی ویسٹ انڈیز روانگی بدھ کوشیڈول ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More