پاکستان میں مزید 1952 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Jul 22, 2021

پاکستان میں آج مزید 1952 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 997797 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 1952 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1336 ، بلوچستان میں 59 ، بلوچستان میں 147 ، اسلام آباد میں 186 جبکہ پنجاب میں 345 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 361143 ، بلوچستان میں 29242 ، خیبرپختونخوا میں 141138 ،اسلام آباد میں 85028 ، گلگت بلتستان میں 7562 ، پنجاب میں 351345 اور آزاد کشمیر میں 22339 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 1336 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 361143 ہوگئی ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More