حساس مواد پر کنٹرول رکھنے کے لئے انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

بول نیوز  |  Jul 23, 2021

سوشل ہراسمنٹ اور دیگر حساس مواد پر کنٹرول رکھنے کے لئے انسٹاگرام کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو کہ  sensitive content controlکے نام سے  موجود ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی پروفائل پر کسی بھی قسم کے  غیر اخلاقی و دیگر مواد پر آنے سے روک سکیں گے یونی دکھائی دینے والا مواد صارف کی پسند کے خلاف ہیں تو باآسانی اب اسے محدود کیا جاسکتا ہے۔

اس کیلئے آپ انسٹاگرام کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں، اس کے بعد آپ کو  sensitive content control کا آپشن دِکھائی دے گا اس کا انتخاب کرنے کے بعد تین مزید آپشنز اسکرین پر موجود ہوں گے۔

پہلا آپشن Allow: اسے اِن ایبل کرنے کے بعد آپ کو اس قسم کا مواد دکھائی دے گا۔

دوسرا آپشن Limit: اس آپشن میں ایسے مواد کی تعداد قدرے کم ہوجائے گی۔

تیسرا آپشن Limit even more: اس میں اس طرح کے مواد کی تعداد بالکل ہی محدود ہوجائے گی۔

تاہم کمپنی کی پالیسی کے تحت 18 سال سے کم عمر والوں کیلئے الاؤ کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More