اوگرا نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی سفارش کردی

سماء نیوز  |  Jul 30, 2021

فوٹو: اے ایف پی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو بھیج دی، پیٹرول کی قیمت مزيد ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت نے 16 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک بڑھادی تھیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری حکومت کو بھجوادی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاع یکم اگست سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 16 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے مہنگا کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More