‏ جولائی میں 410 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی قابل تعریف ہے، وزیر اعظم عمران خان

اے پی پی  |  Jul 31, 2021

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):‏وزیر اعظم عمران خان نے جولائی میں 410 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک جولائی میں 410 ارب روپےاکٹھےکئےجاچکےہیں جو کہ تاریخی طور پر ماہِ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کےہدف سے تقریباً 22 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان وصولیوں سے پائیدار معاشی نمو اور بحالی کے حوالےسےحکومتی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More