ہنڈا سٹی کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ ہوگیا؛ قیمت اور خصوصیات جانیں

بول نیوز  |  Jul 31, 2021

آٹو موبائل کمپنی ہونڈا کی جانب سے  گاڑی کا نیا ماڈل لانچ کردیا گیا ہے  جو کہ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔

ہونڈا کمپنی کی جانب سے سٹی  کا نیا ماڈل پانچ مختلف ویرئنٹس میں دستیاب ہوگا، جس میں1200 سی سی مینوئل،  1200  سی سی  ایس سی وی ٹی، 1500 سی سی ایس سی وی ٹی، 1500 سی سی اے ایس مینوئل، 1500 سی سی ایسپائر ایس سی وی ٹی شامل ہیں۔

خصوصیات:1۔ تمام ویرئنٹس میں آئی وی ٹیک 4 سلنڈرز 16 والو انجن پیش کیا گیا ہے، پہلے 2 ویرئنٹس میں 1199 سی سی انجن 88 ہارس پاور اور 110 این ایم ٹارک استعمال کیا گیا ہے، بقیہ تینوں ویرئنٹس میں1497 سی سی ہارس پاورانجن شامل ہے جو118 ہارس پاور اور 145 این ایم ٹارک جنریٹ کرے گا۔

2۔ پہلے تین ویرئنٹس میں کی لیس انٹری اورٹرنک اوپنر دیا گیا ہے، تاہم بقیہ 2 ویرئنٹس میں اسمارٹ کی انٹری دی گئی ہے۔

3۔ گاڑی کے تمام ویرئنٹس میں اے بی ایس اور ای بی ڈی ڈوئل ایئر بیگ، آٹو ڈور لاک اور سپیڈ سیفٹی کے فیچرز بھی شامل ہیں۔

قیمت: گاڑی کی قیمت کی بات کی جائے تو 1200 سی سی مینوئل 25 لاکھ99 ہزارروپے، 1200 سی سی سی وی ٹی 27 لاکھ99 ہزار میں،1500 سی سی سی وی ٹی28 لاکھ 99 ہزار، سٹی ایسپائر1500 سی سی ایم ٹی 30 لاکھ 19 ہزار جبکہ سٹی ایسپائر 1500 سی وی ٹی 31 لاکھ 74 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More