ڈاکٹر ہما میر کی طویل مدت بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی

بول نیوز  |  Jul 31, 2021

ٹیلیویژن ڈراموں کی معروف اداکارہ اور کمپیئر ڈاکٹر ہما میر کی کئی برس بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وہ ان دنوں معروف مزاحیہ فنکار اور ابھرتے ہوئے ہدایت کار یاسر حسین کے ڈرامے ’کوئل‘ میں مرکزی کردار کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے نامور اداکار نورالحسن اور نئی نسل کے درجنوں فنکاروں کے ساتھ ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر ہما میر کا کہنا ہے کہ کافی وقت بعد ڈرامے کی شوٹنگ میں حصہ لیا، اب وقت بالکل بدل گیا ہے، امید ہے کہ ناظرین مجھے پہلے کی طرح پسند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یاسر حسین کی ڈائریکشن میں کام کر کے بہت اچھا لگا، کوئل ڈرامے میں ناظرین مجھے پہلے سے مختلف اور دلچسپ کردار میں دیکھیں گے، گزشتہ روز ہم نے شادی کا سین فلم بند کروایا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ہما میر نے ٹیلیویژن پر ایک سے بڑھ کر ایک ڈراما سیریل میں لیڈنگ رول کر کے خوب شہرت کمائی ،ان کے قابل ذکر ڈراموں میں پاداش، واپسی، کاری، ہالا، وقت کا آسماں، رفتہ رفتہ، پالے شاہ اور مون سون وغیرہ شامل ہیں۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More