اداکارہ مایا علی باڈی شیمنگ پر بات کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بول نیوز  |  Jul 31, 2021

معروف اداکارہ مایا علی نے باڈی شیمنگ پر بات کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ناقدین کے حوالے سے گفتگو کی۔

مایا علی نے کہا کہ لوگ ویسے تو مذہب اور اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن ہم کوئی لباس پہنیں یا کوئی بھی بات کہہ دیں تو دوسرے لوگ کہنا شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ ہمارے مذہب کا حصہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جس ذات نے پوری دنیا میں موجود لوگوں کو بنایا ہے، کسی کا گہرا رنگ ہے، کسی کا ہلکا رنگ ہے، کوئی موٹا ہے اور کوئی دبلا ہے، کسی کے بال لمبے ہیں تو کسی کے چھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باڈی شیمنگ کر کے ہم لوگوں پر سوال نہیں بلکہ انسان کو پیدا کرنے والے پر سوال کر رہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ باڈی شیمنگ صرف موٹاپا نہیں ہوتا بلکہ لوگوں کو یہ کہنا کہ آپ بہت پتلی ہوگئی ہیں یہ بھی تکلیف دہ ہوسکتا ہے، ہر انسان اس دنیا میں خوبصورت ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More