دوسراٹی20: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158رنز کاہدف

سماء نیوز  |  Jul 31, 2021

دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا ہے، بابر اعظم نے 51 اور رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اعظم خان سر پر گیند لگنے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ان کی جگہ صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز  میں محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، دوسرے میچ میں کیریبئن کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد رضوان، شرجیل خان، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی۔

ویسٹ انڈین ٹیم میں آندرے فلیچر، ایون لیوس، کرس گیل، شمرون ہیٹمائر، نکولس پورن، کیرن پولارڈ (کپتان)، جیسن ہولڈر، روماریا شیفرڈ، ڈیوائن براوو، ہیڈن والش اور عقیل حسین شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More