لاڑکانہ اسپتال میں سہولیات کا فقدان،شہری پریشان

بول نیوز  |  Jul 31, 2021

لاڑکانہ میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں سہولیات کے فقدان اور ماہرمعالجین کے غائب ہونے کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے رحمت پور محلہ کے رہائشی افتخار سومرو کے ڈیڑھ سالہ بیٹے محمد طلحہ کو کھیلتے ہوئے پیر میں سوئی چبھ گئی تھی جس کے باعث بچے کو اسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا جہاں انتظامیہ نے 3 گھنٹے انتظار کروانے کے باوجود 2 دن بعد پیر کی صبح اسپتال آنے کا کہہ دیا۔

 بچے کے والد شہری افتخار سومرو کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایکسرے پیپر تک موجود نہیں۔ بیٹے کے پیر کے ایکسرے کا فوٹو موبائل میں دیا گیا ہے، ایمرجنسی میں بھی آپریشن تھیٹرز بند ہونا نہایت افسوس کی بات ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ معصوم بیٹا تکلیف میں ہے مسلسل رو رہا ہے لیکن اسپتال میں ماہر معالج کی عدم موجودگی کے باعث معصوم بچے کے پیر میں لگی سوئی نہ نکالی جا سکی۔

نجی اسپتال میں بھی آپریشن نہ ہونے پر شہری تکلیف میں مبتلا بیٹے کو واپس گھر لے جانے پر مجبور ہوگیا۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More