کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر وزیراعظم کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے، شہروز کاشف

بول نیوز  |  Aug 03, 2021

کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر وزیراعظم کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اس سفر میں کامیابی ملی، دنیا کی دو بلند ترین چوٹیاں دو ماہ میں سر کی، میرے والدین اور قوم کی دعائیں میرے ساتھ تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کی دو بلند ترین چوٹیاں سر کیں اور کچھ نہیں کرسکتا، ساجد سدپارہ میرا دوست ہے اور کیمپ فور پر ملاقات ہوئی میں واپسی پر تھا اور وہ لوگ جارہے تھے۔

شہروز کاشف نے کہا کہ ہر بندے کی پہاڑوں پر اپنی حکمت عملی ہوتی ہے، کے ٹو سر کرنا ماؤنٹ ایورسٹ سے مشکل ہے، کم عمر کی بات نہیں، حوصلہ اور جذبہ ہونا چاہیے۔

کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے مزید کہا کہ اداروں کو چاہیے کہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں، افسوس ہوتا ہے جب آپ اتنا بڑا کام کرو اور کوئی عہدیدار نہ آئے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More