وزیراعظم کا ویژن میرٹ تھا جس کو ہم نے ملحوظ خاطر رکھا ہے، راجہ یاسر

بول نیوز  |  Aug 03, 2021

راجہ یاسر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن میرٹ تھا جس کو ہم نے ملحوظ خاطر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم ہائرایجوکیشن راجہ یاسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔ہم نے چوبیس وائس چانسلر میرٹ پر تعینات کیے ہیں، ہمارے تعینات کیے وائس چانسلرز پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا کیونکہ بیرون ملک سے تعلیم یافتہ افراد کو ہم موقع دیا ہے، اس سے قبل چھ یونیورسٹی عالمی ریکنگ میں تھیں اور اب گیارہ یونیورسٹیز ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کیساتھ ساتھ فراہمی کی آسانی بھی بہت اہم چیز ہے جس کے لیے ہم نے ہر ڈویژن میں یونیورسٹی کا پلان بنایا ہے، اس پلان پر دس سال میں عمل ہونا ہے جس میں سے چھ یونیورسٹیز قائم کر دی گئیں ہیں، اس سے قبل کوئی قانون سازی نہیں کی گئی کے میرٹ پر تعیناتی کیسے ہوں گی لیکن اب اب قانون کے مطابق تعیناتیاں ہوں گی، ہم نے پبلک سروس کمیشن کو احکامات جاری کیے ہیں کہ جو 9 ہزار سیٹیں خالی ہیں ان پر تعیناتیاں کی جائیں۔

راجہ یاسرکا مزید کہنا ہے کہ ہر شخص ہائر ایجوکیشن کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا اس کے لیے رحمتہ العالمین سکولر شپ پروگرام کا انقعاد کیاجارہا ہے، ہم ایسی تعلیم کا انتظام کررہے ہیں جو مارکیٹ سے متعلقہ ہو اور پڑھنے والے کو باآسانی نوکری مل سکے، اچھا کمپیوٹر یا الیکٹریکل انجنئیر بنانے کے لیے ہم نے چپ ڈیزائن رولز کا انتظام کیا ہے،ابھی تک 8 یونیورسٹیز میں چپ ڈیزائن رولز کا انتظام کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ہم سفارشی سسٹم کو ختم کرنے کے لیے آئن لائن سسٹم کا انقعاد کررہے ہیں۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More