نیو زی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

بول نیوز  |  Aug 05, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو آئندہ ماہ 18 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان    تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔

پہلا ایک روزہ میچ 17ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ایک روزہ 19 اور تیسرا میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسی جانب ٹی ٹوئنٹی میچز میں پہلا میچ 25 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 26 کو ، تیسرا 29 ستمبر اور سیریز کا چوتھا میچ یکم اکتوبر جبکہ آخری میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More