آپ کی پالتو بلی کا موڈ کیسا ہے؟ نئی ایپ سے معلوم کیجئے

بول نیوز  |  Aug 05, 2021

گھروں میں پالتو جانور رکھنا ہر عام و خاص کا شوق ہوتا ہے کیونکہ پالتو جانوروں کے گھر میں ہوتے ہوئے انسان کبھی اکیلا پن محسوس نہیں کرتا ہے۔

پالتو جانوروں کی لسٹ میں سرفہرست بلی اور اسکے بعد طوطوں اور کتوں کا شمار ہوتا ہے جبکہ اس کے علاوہ اور بھی جانوروں کو لوگ پالتو بنانے کا شوق رکھتے ہیں جس میں بندر، ریچھ اور بھالو شامل ہیں۔

موڈ کا بدلنا ایک قدرتی عمل ہے جو کہ انسانوں میں بھی ہوتا ہے اور جانورون میں بھی ہوتا ہے لیکن جانور اپنے احساسات کو بیان نہیں کر سکتے ہیں۔

آج ہم اس آرٹیکل میں پالتو بلی کے موڈ تبدیل ہونے کے حوالے سے پڑھیں گے جس میں ہم ایک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے بتایا جائیگا۔

ماہرین کی کاوشون کے نتیجے میں ایک ایپ تیار کی گئی ہے جس سے یہ معلوم ہوجائیگا کہ آپکی بلی کس کیفیت کا شکار ہے۔

 ایپ سے اس کی ایک تصویر لیجئے اور فوری طور پر بلی کا اندرونی احوال جانیئے اسکے علاوہ آپ  یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آپ کی بلی کسی تکلیف میں تو مبتلا نہیں ہے ۔

 اس پیمانے کو ایف جی ایس کا نام دیا گیا ہے جبکہ یہ ایپ کینیڈا کی مشہور کمپنی سِلویسٹر اے آئی نے تیار کی ہے ۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More