فیس بک نے اپنے اولین اسمارٹ گلاسز متعارف کرادیئے

بول نیوز  |  Sep 11, 2021

فیس بک کی جانب سے اس کے اولین اسمارٹ گلاسز متعارف کرادیئے گئے ہیں جو کہ  رے بین نامی کمپنی کے ساتھ مل کر تیار کیے ہیں۔

اسمارٹ گلاسز کا وزن 50 گرام سے بھی کم ہے اور یہ لیدر ہارڈ شیل چارجنگ کیس کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

اسمارٹ گلاسز میں 5، 5 میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں جن سے تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں اور ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق دونوں کیمروں کی مدد سے صارفین تھری ڈی ایفیکٹس کو تصاویر اور ویڈیوز میں ایپ میں اپ لوڈ کرکے ایڈ کیے جاسکتے ہیں۔

ان گلاسز کو کسی آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائس سے کنکٹ کرنا ہوگا جس کے بعد موسیقی کو سنا جاسکتا ہے جس کے لیے فریم میں اسپیکرز موجود ہیں اور وہی اسپیکرز فون کالز میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

گلاسز میں 2 بٹن بھی ہے جن میں سے ایک میڈیا ریکارڈ کرنے کا کام کرتا ہے اور دوسرا آن آف سوئچ ہے۔

گلاسز کی دائیں کمانی میں ایک ٹچ پیڈ ہے جس سے مختلف افعال جیسے والیوم ایڈجسٹ یا فون کال ریسیو کرنے جیسے کیے جاسکتے ہیں۔

یہ اسمارٹ گلاسز واٹر پروف یا سپلیش پروف نہیں تو پانی سے بچانا ہوگا جبکہ ان گلاسز کو نظر کے چشمے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک کے مطابق رے بین گلاسز کی قیمت 299 ڈالرز (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More