بچپن میں لگنے والی چوٹ کا نشان جوانی میں بھی ماتھے پر رہ گیا ہے تو جانیئے اس کو ختم کرنے کے چند مفید طریقے

ہماری ویب  |  Sep 12, 2021

بچپن میں اکثر بچوں کو چوٹیں لگ جاتی ہیں جن کے گہرے نشان پڑ جاتے ہیں جو زندگی بھر کے لئے رہ جاتے ہیں اب اگر یہ چوٹ کے نشان جسم کے کسی اور حصے پر ہوں تو وہ نشان ہو تو پتہ نہیں لگتا مگر چہرے اور خسوصاً ماتھے پر واضح ہوتا ہے اس لئے لوگ نشان کو ختم کرنے کے بہت جتن کرتے ہیں مگر یہ ختم نہیں ہو پاتا اس کے لئے سب سے مفید طریقے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

٭ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں اداکارہ انوشے عباسی کے بھی ماتھے پر یہ نشان جوانی کی تصاویرمیں موجود ہے البتہ اب یہ نشان ان کا ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے برتھ مارک سرجری کروائی ہے جس سے نہ تو اب چوٹ کا نشان ہے اور نہ ہی ان کی جلد خڑاب ہے بلکہ نشان بالکل ختم ہوگیا ہے۔ یہ سرجری ہر کوئی کروا سکتا ہے جس کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہے لیکن اگر گہرا نشان ہو تو دو مرتبہ لیزر ٹیرٹمنٹ کروانا پڑتا ہے جب یہ بالکل غائب ہو جاتا ہے۔

٭ گھریلو طریقہ یہ ہے کہ جوں ہی چوٹ لگے بچوں کو چوٹ کی جگہ دن میں کسی ایک وقت ہلدی کا لیپ لگائیں، یہ لیپ چوٹ کے نشان کو بھی بھر دیتا ہے اور جلد بالکل پلین ہو جاتی ہے۔

٭ عام زخم نامی جڑی بوٹی آپ کو پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائے گی اس جڑی بوٹی کو پیس کر پاؤڈر بنا کر زیتون کے تیل میں پکائیں اور زخم کی جگہ لگائیے، ماتھے پر یا جسم کے کسی بھی حے پر نشان کچھ ہی وقت میں ختم ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More