ہارمونز کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے ۔۔ 6 پودے جن کو گھر میں لگا کر آپ بھی بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 13, 2021

ایک خوبصورت گھر اور صحت مند زندگی اسی وقت مکمل ہوتی ہے جب آپ کے گھر میں پودے موجود ہوں، جو کہ گھر کو تازہ ہوا فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، ماحول کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آج ہماری ویب میں ہم آپ کو کچھ ایسے پودوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کی موجودگی گھر کو دھوپ اور سورج کی تپش سے بچاتی ہے اور گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتی ہے اور ساتھ ہی ہارٹ اٹیک کے خطرات سے بچاتی ہے۔

٭ سنیک پلانٹ:

سنیک پلانٹ پتلے پتوں والے یہ پودے رات میں آکسیجن کا اخراج کرتا ہے جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر لیتا ہے۔ اسنیک پلانٹ آپ کے گھر میں سے نقصان دہ فارمل ڈی ہائیڈ، بینزین کو ختم کر سکتا ہے۔ اسنیک پلانٹ الرجی کے خلاف بھی کارآمد ہو سکتا ہے جبکہ ہوا کی مقدار کو بھی بہتر کرنے میں مدد کر سکتا ہے ساتھ ہی اس میں موجود کلوروفل سورج کی تپش کو اپنے جذب کرلیتا ہے تاکہ اطراف میں ٹھنڈک ہوسکے۔ یہ ڈپریشن اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی فائدے مند ہے۔

٭ منی پلانٹ:

منی پلانٹ تو اب تقریباً ہر گھر میں ہوتا ہے کچھ لوگ اس کو گھر کی سیڑھیوں کے پاس لگاتے ہیں اور کچھ کچن میں، اس کو لگانے کی سب سے اچھی جگہ گھر کا اندرونی حصہ ہے کیونکہ اس میں فارمل ڈی ہائیڈ، ژائلین اور بینزین پایا جاتا ہے جس سے گرم شعاعیں گھر میں زیادہ دیر تک نہیں رہتی ہیں اور ماحول بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔ اس کا سایہ بھی گرمی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ ربڑ پلانٹ:

ربڑ پلانٹ ایک عام پودا ہے اس کو گھر میں رکھنے سے ہوا صاف ہوتی ہے اور مختلف جراثیم سے بھی بچتے ہیں ساتھ اس میں موجود لیٹیکس اور ڈسک اجزات گرمی سے بچنے میں مدد کرتے ہیں، کبھی دوپہر کے وقت آپ اے سی کو چلانے کے بجائے اس پلانٹ کو کمرے میں رکھ کر سوئیں تو آپ خود غور کریں گے کہ پودے کے اطراف ٹھنڈک ہے۔ یہ دل کے مریضوں کے لئے بھی فائدے مند ہے خصوصاً ایسے افراد کے لئے جن کے دل میں بیٹری لگی ہوئی ہے یعنی جن کا اپنا دل صحیح طرح کام نہیں کرتا۔

٭ بوسٹن فیرن (تلوار نما پودا)

بوسٹن فیرن نامی پودا ہمارے ہاں اکثر گھروں میں ہوتا ہے جس کا نام لوگوں کو معلوم بھی نہیں ہوتا اور نہ اس کے فائدے ، اس پودے کو جنگلی سمجھ کر گھر سے باہر یا لان وغیرہ میں رکھ جاتا ہے لیکن اس کی افادیت گھر کے اندر یا کمرے کے اندر رکھنے سے زیادہ ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں فارمل ڈی ہائیڈ، ژائلین اور ٹولین جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو ہوا کو صاف کرتے ہیں، آلودگی کو بھگاتے ہیں اور ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں ساتھ ہی یہ گھر سے موزی جانوروں کو نکال باہر کرتے ہیں۔،

٭ رونے والا ولو:

رونے والا پودا ویپنگ پلانٹ دلدلوں یا گیلی مٹی میں زیادہ جلدی پھلتا پھولتا ہے، اس کا نام تو رونے ولا پودا ہے مگر اس کی تاثیر ٹھنڈی ہے اور یہ اپنے گھر کو ٹھنڈک دیتا ہے۔ لیکن اس کو بچوں سے دور رکھنا چاہیئے، اس پودے کو گھر کے لان میں لگائیں اور اونچائی پر رکھیں کیونکہ اس سے آنکھوں میں جلن بھی ہوسکتی ہے، البتہ اونچائی پر رکھنے کی وجہ سے یہ سارے گھر میں ٹھنڈک پہنچاتا رہتا ہے۔

٭ کلونجی کا پودا:

کلونجی کا پودا گھر میں لگانے سے ہارمونز کی بیماریاں بھی دور ہوتی ہیں اور سینے کی جلن کو دور کرنے میں بھی یہ پودا مفید ہے۔ اس میں تھائیزرئیڈوز پائے جاتے ہیں جو ماحول کو تازگی فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More