موٹر سائیکل چلانے والے افراد ہوشیار! بائیک کی وائبریشن سے آپ کے آئی فون کا کیمرا خراب ہوسکتا ہے

ہماری ویب  |  Sep 14, 2021

آئی فون چلانے والے صارفین ہیوی بائیک پر آئی فون کے ساتھ سفر نہیں کر سکتے کیونکہ بائیک کی وائبریشن سے آئی فون کا کیمرہ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موبائل ٹیکنالوجی کی ایک کمپنی نے آئی فون سے متعلق ایک وارننگ شائع کی ہے جو بالخصوص ہیوی بائیک چلانے والے افراد کے لیے ہے۔

ایک معروف ویب سائٹ جو آئی فون کے برانڈ سے متعلق خبریں پوسٹ کرتی ہے،کے مطابق ہیوی بائیکس کے انجن کی تھرتھراہٹ فون کے آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن یا کلوز لوپ آٹو فوکس کے نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سے یہ شکایت سامنے آچکی ہےکہ ان کے موبائل فونز موٹرسائیکل پر سفر کے بعد خراب ہوچکے ہیں اور ایپل کمپنی کا کہنا تھا کہ آئی فون کے کئی ماڈل اس نقصان کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اکژ افراد ہیوی بائیکس پر گوگل میپ کو استعمال کرنے کیلئے اپنے آئی فونز ہیوی بائیکس سے کنیکٹ کر لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More