حمزہ علی عباسی نے گایا اپنے بیٹے کے لئے گانا

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی ان کے بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  نیمل خاور نے اپنے شوہر اور اپنے بیٹے کی کچھ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/09/120458987_2209462869235666_5018550733483322688_n.mp4اس ویڈیو میں باپ بیٹے کو ایک ساتھ ایک اچھا کالٹی ٹائم گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں اور اس کے لئے گیٹار بجاتے ہوئے گانا  گارہے ہیں۔

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/09/241552084_2982353572019539_6131966720812286781_n.mp4اس حوالے سے ایک اور ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے نیمل خاور نے کیپشن لکھا ہے کہ ’کافی محنت ہورہی ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال  30 جولائی 2020 کو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا گیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مداحوں کو اس خوشخبری کی اطلاع دی تھی۔

اداکار نے اپنے پیغام میں بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی سنوار دے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

واضح رہے کہ نیمل اور حمزہ گزشتہ برس  26 اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More