ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

ثانیہ مرزا ناصرف ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں بلکہ ان کا ڈانس کرنے کا نیا ٹیلنٹ بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اس ڈانس ویڈیو میں انہیں بھارتی ڈانس ہدایتکار فرح خان کے ساتھ ایک گانے پر گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فرح حخان نے ثانیہ مرزا سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور فرح خان کے درمیان ایک عرصے سے بہت اچھی  دوستی ہے اور یہ ڈانس ویڈیو ان کی دوستی کا ایک ثبوت ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ڈانس مووز نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ نے امریکی گلوکارہ دوجا کیٹ کے گانے ’کِس می مور‘ میں ڈانس کرتے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میرے نام میں شامل ‘A’ میری زندگی میں شامل کافی چیزوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ نے انگریزی  میں ’اے‘ سے شروع ہونے والے الفاظ لکھتے ہوئے بتایا کہ ان کے نام میں شامل ’اے‘ جارحیت ، خواہش ، کامیابی اور پیار  کی حیثیت رکھتا ہے۔

ثانیہ مرزا کے ڈانس مووز پر کمنٹ کرتے ہوئے بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ ویڈیو کے آغاز میں ثانیہ مرزا کے ڈانس مووز نے میرا دل جیت لیا ہے۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More