’سلمان خان چاول چھولے سب کچھ کھاتے ہیں لیکن شاہ رخ صرف۔۔۔‘

اردو نیوز  |  Sep 15, 2021

بالی وڈ سیلبریٹیز کا لائف سٹائل کیا ہے، ان کا اٹھنے جاگنے کا شیڈول کیا ہے، وہ کس برینڈ کے کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں اور کون سے کھانے ان کے پسندیدہ ہیں، شوبز ستاروں کے فینز یہ سب جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق معروف کریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے ایک شو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کھانے کے معاملے میں زرا احتیاط برتتے ہیں جبکہ سلمان خان کھانے کے شوقین ہیں اور سب کچھ کھاتے ہیں۔

انڈین ٹی وی شو سٹار ورسز فوڈ میں جب انیل کپور نے فرح خان سے پوچھا کہ ’آپ سلمان خان کے کھانے سے تعلق کے بارے میں کیا کہیں گی؟‘ تو انہوں نے بتایا کہ ’وہ واحد اداکار ہے جسے میں جانتی ہوں، وہ سب کچھ کھاتا ہے۔‘

فرح خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے وہ صرف اپنا تندوری چکن کھاتا ہے۔‘

’نہ وہ چاول کھاتا ہے، نہ روٹی۔ ڈبل روٹی تو میں نے اسے کھاتے دیکھا ہی نہیں لیکن سلمان چاول، بریانی، چھولے سب کھاتا ہے۔‘

شو میں فرح نے یہ بھی بتایا کہ ان کی انیل کپور سے کوئی توقعات نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے 30 سالوں میں کبھی انہیں کھانا بناتے نہیں دیکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More